آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

برسبین۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان برسبین میں جاری سیریز کا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم آسٹریلیا کو جیت کیلئے 156 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹیں درکار ہیں ۔ ہفتہ کو ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی …

برسبین۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان برسبین میں جاری سیریز کا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم آسٹریلیا کو جیت کیلئے 156 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹیں درکار ہیں ۔

ہفتہ کو ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کرک میکنزی 41 ، ایلک ایتھنیز 35 اور جسٹن گریوز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 22 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا ،

آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنا لیے اور اسے جیت کے لئے مزید 156 رنز درکار ہیں ، سٹیون سمتھ 33 اور کیمرون گرین 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، عثمان خواجہ 10 اور مارنس لابوشین 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، الزاری جوزف اور جسٹن گریوز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں