راولپنڈی ۔ 28جنوری (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(پیر کو )مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ لاہور اور کراچی ، دوسرا میچ راولپنڈی اور ملتان جبکہ تیسرا میچ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں …
نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 28جنوری (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(پیر کو )مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ لاہور اور کراچی ، دوسرا میچ راولپنڈی اور ملتان جبکہ تیسرا میچ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں ۔
میگا ایونٹ میں پیر کے روز پہلے میچ میں لاہور اور کراچی کی ٹیمیں ایوب پارک گراؤنڈ ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ راولپنڈی اور ملتان کے درمیان شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔








