ویسٹ انڈیز نے برسبین ٹیسٹ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

برسبین۔28جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے برسبین ٹیسٹ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔ آسٹریلوی ٹیم 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سٹیون سمتھ کی 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی ، شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے …

برسبین۔28جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے برسبین ٹیسٹ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔

آسٹریلوی ٹیم 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سٹیون سمتھ کی 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی ، شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ 7 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ، انہیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کی سر زمین پر 27 سال بعد ٹیسٹ میچ جیتا ہے ، ویسٹ انڈیز نے آخری بار آسٹریلیا کو 1997 میں شکست دی تھی ۔

اتوار کو برسبین گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 60 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سٹیون سمتھ نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔

کیمرون گرین 42 ، تراوس ہیڈ صفر ، مچل مارش 10 ، ایلیکس کاری 2 ، مچل سٹارک 21 ، کپتان پیٹ کمنز 2 ، نیتھن لائن 9 اور جوش ہیزل ووڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ تباہ کن بائولنگ کی اور 68 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب تین ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہو گی۔

مزید خبریں