کراچی۔ 28 جنوری (اے پی پی):کمشنر کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ بوائز ایونٹ میں سول ٹائیگرز نے اپنا میچ جیت لیا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر جاری ساتواں کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا گرلز ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ بوائز ایونٹ میں ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا۔ گرلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل …
کمشنر کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل بوائز میں سول ٹائیگرز کامیاب

مزید خبریں
کراچی۔ 28 جنوری (اے پی پی):کمشنر کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ بوائز ایونٹ میں سول ٹائیگرز نے اپنا میچ جیت لیا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر جاری ساتواں کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا گرلز ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ بوائز ایونٹ میں ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا۔
گرلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بحریہ کالج کارساز نے بی سی پی نارتھ ناظم آباد کو 10-7 پوائنٹس سے شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے کنزہ علی نے 6 اور آمنہ راشد نے 4 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے صائمہ احمد نے 3، سیہما نے 2 اور تسمینا نے 2 پوائنٹس اسکور کئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں بی سی پی کالج پی ای سی ایچ ایس نے اسلامیہ گورنمنٹ کالج کو 22-10 پوائنٹس سے شکست دی۔ ونر ٹیم کی جانب سے انوشا یوسف نے 9، ڈیسٹینی کرسٹفر نے 8 اور رمشہ خان نے 4 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے حدیقہ خان نے 7 اور لائبہ گل نے 3 پوائنٹس اسکور کئے، بوائز ایونٹ میں سول ٹائیگرز نے نیٹ پائیہرز کلب کو 48-59 پوائنٹس سے شکست دے دی۔
ونر ٹیم کی جانب سے محمد معاز اشرف نے 3 تھری پوائنٹرز کی مدد سے 19، دانیال مروت نے 12 اور محمد زید اشرف نے 12 پوائنٹس اسکور کِیے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے وجاہت علی نے 20، طلحہ احمد نے 15 اور حیدر علی نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔ زاہد ملک، طارق حسین، عامر شریف، محمد اشرف، نے ریفریز جبکہ زعیمہ خاتون، مناہیل فاروق، عائشہ عباس نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے۔
میچوں کے آغاز پر گورنمنٹ نیشنل کالج کی ڈی پئ ای سعیدہ افتخار سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان کے علاوہ شگفتہ فیاض، مہوش خان، عظمیٰ شیخ، اعجاز احمد قریشی اور دیگر موجود تھے۔ درین اثنا ٹورنامنٹ کے اختتام پر 2000 سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے بریگیڈر رشید علی ملک حسن کارکردگی باسکٹ بال ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔








