اولی پوپ بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر بن گئے

حیدرآباد۔28جنوری (اے پی پی):اولی پوپ بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر بن گئے، انہوں نے حیدرآباد میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 196رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل بھارتی سرزمین پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں …

حیدرآباد۔28جنوری (اے پی پی):اولی پوپ بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر بن گئے،

انہوں نے حیدرآباد میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 196رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل بھارتی سرزمین پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑا سکورکرنے کا اعزاز سابق انگلش بیٹر ایلسٹرکک کے پاس تھا جنہوں نے 2012میں احمد آباد ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے خلاف 176رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ کسی بھی وزٹنگ ٹیم کے بلے بازکا بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف دوسری اننگز میں چوتھا بڑا سکور ہے،

اس سے قبل سابق زمبابوین بیٹر اینڈرفلاور نے 2000 میں بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر دوسری اننگزمیں 232رنز کی اننگز کھیلی تھی، سابق کیوی بیٹر برینڈن میک کولم نے 2010میں بھارت کے خلاف حیدرآباد ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 225رنز بنائے تھے جبکہ سابق ویسٹ انڈین بیٹر گیری سوبرز نے 1958میں بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف کانپور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 198رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں