اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ،ہماری ترقی دیکھ کرہمارے مخالفین اور چند اپوزیشن پارٹیز بھی بہت پریشان ہیں ،سیاسی اور جمہوری میدان میں عوام نے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کووزارت منصوبہ بندی …
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا سماجی شعبہ میں ریسرچ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ،ہماری ترقی دیکھ کرہمارے مخالفین اور چند اپوزیشن پارٹیز بھی بہت پریشان ہیں ،سیاسی اور جمہوری میدان میں عوام نے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کووزارت منصوبہ بندی و ترقی کے زیراہتمام سماجی شعبہ میں ریسرچ سیمینار سیریز سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں جس چیز کی کمی ہے وہ اقتصادی اور معاشی استحکام ہے ،کیوں کہ گزشتہ کچھ عر صے میں ہم عدم تسلسل اور عدم استحکام کا شکار رہے ،پینتیس سال تو ملٹری ڈکٹیٹر شپ ملک پر قابض رہی جس کی وجہ سے سوشل سیکٹر میں ترقی میں کمی رہی ،سوشل سیکٹر میں ترقی کی کمی پسماندہ ترین ملکوں میں شامل کر دیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ آج تخلیق کا زمانہ ہے اور تمام چیزوں کا انحصار سوشل سیکٹر کی ترقی پر منحصر ہے ہم چاہتے ہیں کہ سب تمام لوگوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملیں۔








