جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے بہتر انٹیلی جنس رابطہ کے ساتھ اضافی نگرانی اور سائنسی طریقہ کار اختیارکریں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کو حکم اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کو حکم

مزید خبریں
جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے بہتر انٹیلی جنس رابطہ کے ساتھ اضافی نگرانی اور سائنسی طریقہ کار اختیارکریں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کو حکم
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے اور جڑواں شہروں میں شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے بہتر انٹیلی جنس رابطہ کے ساتھ اضافی نگرانی اور سائنسی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے آئی سی ٹی اور راولپنڈی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مختلف بس سٹینڈز، گیسٹ ہاﺅسز اور ہوٹلوں کی اضافی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد کی کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جا سکے۔ انہوں نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی کہ ان تمام عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے جو انٹرنیٹ پر متنازعہ مواد اپ لوڈنگ میں کرنے میں ملوث ہیں جس سے معاشرہ کے بعض طبقات کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے یہ ہدایات بدھ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔








