اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقاجات چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق گلگت بلتستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقاجات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کے دوسرے علاقوں کی …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقاجات چوہدری محمد برجیس طاہر کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقاجات چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق گلگت بلتستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقاجات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کے دوسرے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کی طرح گلگت بلتستان کو بھی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے پر عزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے نلتر کے علاقے میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے چار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے 2 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سروس بھی جلد فراہم کی جائے گی۔








