اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین گزشتہ 38 سال سے پاکستان میں پرامن اور سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ریڈیوپاکستان کے مطابق کوئٹہ میں راہا تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین گزشتہ 38 سال سے پاکستان میں پرامن اور سکون کی زندگی بسر کر …
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کوئٹہ میں راہا تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین گزشتہ 38 سال سے پاکستان میں پرامن اور سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ریڈیوپاکستان کے مطابق کوئٹہ میں راہا تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین گزشتہ 38 سال سے پاکستان میں پرامن اور سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں سے بیشتر اپنے گھروں کو واپس بھی جاچکے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہاں موجود افغان طلبہ کی تعلیم وتربیت کے لئے بھی اعلی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کہا حکومت کی جانب سے نوجوانوں کواعلی معیار کی ٹیکنیکل تربیت دینے کے لئے راہا تربیتی پروگرام کا اجراءکیا جارہا ہے جہاں تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان بہتر انداز میں زندگی بسر کر سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے آغاز سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔








