اقوام متحدہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کیلئے اس کے بنیادی وجوہات پر غور کرنا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئٹرس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے نئے دفتر کی تجویز کے تناظر میں کہی ہے۔گزشتہ روز جنرل اسمبلی کے غیررسمی اجلاس سے خطاب …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کیلئے اس کے بنیادی وجوہات پر غور کرنا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئٹرس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے نئے دفتر کی تجویز کے تناظر میں کہی ہے۔گزشتہ روز جنرل اسمبلی کے غیررسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنیادی وجوہات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں ہم صرف ”علامات“ سے جنگ کرتے ہیں ، پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہاہے کہ کہ طویل عرصہ سے جاری بحرانوں،طاقت کے غیرقانونی استعمال،غیر ملکی قبضہ،حق خودارادیت سے انکار،اورسماجی واقتصادی ناانصافیوں سے دہشت گردی کو فروغ مل رہاہے ،اسی تناظر میں دہشت گردی کو سیاسی پس منظر سے علیحدہ نہ کیا جائے۔








