وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ساتھ ون آن ون ملاقات میں گفتگو

پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی پارٹنر شپ اور سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ساتھ ون آن ون ملاقات میں گفتگو انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو …

پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی پارٹنر شپ اور سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ساتھ ون آن ون ملاقات میں گفتگو

انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی پارٹنر شپ اور سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے اپنے ہم منصب بن علی یلدرم کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم 600 ملین سے کم ہے تاہم آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے اہداف کو جلد از جلد حاصل کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں کو بڑے پیمانے پر مواقع میسر آئیں گے اور اشیائ‘ خدمات اور سرمایہ کاری میں دونوں ممالک کی تجارتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکی آنا میرے لئے ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ ترکی کو میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے اعتقاد‘ ثقافت اور تاریخ پر مبنی مشترکہ تعلقات مزید مستحکم اور گہرے ہوں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سیاسی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply