وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس

انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور دونوں ملک خطہ کے امن کیلئے اس ناسور سے مل کر لڑیں گے۔ جمعرات کو پانچویں اعلیٰ سطحی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں وزراءاعظم نے …

انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور دونوں ملک خطہ کے امن کیلئے اس ناسور سے مل کر لڑیں گے۔ جمعرات کو پانچویں اعلیٰ سطحی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں وزراءاعظم نے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف اپنے اپنے ملکوں میں سخت کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ترک قیادت دہشت گردی کے تمام خطرات سے موثر طور پر نمٹے گی اور صدر طیب اردگان کی رہنمائی میں امن اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سیہون شریف مزار، جو کہ امن کی ایک علامت ہے، پر ہونے والے حملہ کا ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی خواہ کسی بھی شکل میں ہو اس سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجود علاقائی امن کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply