پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 10معاہدے طے پا گئے

انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان توانائی اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق مالیاتی انٹیلی جنس تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 10معاہدے طے پا گئے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکے ترک ہم منصب بن علی یلدرم نے معاہدوں پر دستخط کر نے کی تقریب میں شرکت کی ۔دونوں راہنماﺅں نے اعلی سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ …

انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان توانائی اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق مالیاتی انٹیلی جنس تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 10معاہدے طے پا گئے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکے ترک ہم منصب بن علی یلدرم نے معاہدوں پر دستخط کر نے کی تقریب میں شرکت کی ۔دونوں راہنماﺅں نے اعلی سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کرنے کے بعد مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے ۔ ہائیڈرو کاربن کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خان عباسی نے دستخط کیے اسی طرح ماحولیات کے شعبہ میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور ترکی کے نائب وزیر برائے ماحولیات نے دستخط کیے ۔پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ترکی کے فنانشنل انٹیلی جنس یونٹ کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنانسنگ سے متعلق مالیاتی انٹیلی جنس کے تبادلہ کے سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سعید احمد اور ترکی کے ایم اے ایس اے کے سربراہ عثمان دیریلی نے دستخط کیے۔ اسی طرح ترکی کے اناطولیو ایجنسی(اے اے ) اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے درمیان خبروں کے شعبہ میں تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا ‘معاہدے پراے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل علی خان اور اناطولیو ایجنسی کی جانب سے چیئرمین بورڈ نے دستخط کیے ۔جنگلات کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے پر ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور ترکی کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل برائے جنگلات نے دستخط کیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply