وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔24 فروری(اے پی پی )صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں ہونے والا دھماکہ دہشتگردی نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا، فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امکان ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا،دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری قومی جنگ ہے اس کے خلاف ہمیں مل کر لڑنا ہوگا، اس جنگ میں میڈیا، سیاستدانوں، سکیورٹی …

لاہور۔24 فروری(اے پی پی )صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں ہونے والا دھماکہ دہشتگردی نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا، فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امکان ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا،دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری قومی جنگ ہے اس کے خلاف ہمیں مل کر لڑنا ہوگا، اس جنگ میں میڈیا، سیاستدانوں، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اورعوام نے بے شمارقربانیاں دیں اور اب بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے اورعوام دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے،انتہائی افسوس ےہ ہے کہ کئی چینلز نے خبر غلط انداز میں چلائی اورایسا تاثر دیا گیا جیسے یہ دہشت گردی ہے‘ایسے لمحات میں ہمیں بریکنگ نیوز والے تاثر کو پس پشت ڈالنا چاہیے،تمام ایجنسیز ڈی ایچ اے دھماکے کی تحقیقات کررہی ہیں جبکہ حادثے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے، جس کی روشنی میں ناقص گیس سلنڈر فروخت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی

مزید خبریں

Leave a Reply