نندی پور پاور پراجیکٹ کو سوئی گیس پر منتقل کرکے عوام کو سستی بجلی فراہم کرینگے، وزیر مملکت عابد شیر علی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو

سیالکوٹ۔24 فروری(اے پی پی )نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے شرکاءاجلاس کو بتایا کہ ہم نے حکومت پاکستان اور غریب عوام کے ڈوبے ہوئے 57 ارب روپے بچائے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب یہ پراجیکٹ ہمارے حوالے کیا گیا تواس کی مشینری گل سڑ چکی تھی ہم نے محنت کرکے اس مردہ پراجیکٹ میں جان ڈالی اور بہت …

سیالکوٹ۔24 فروری(اے پی پی )نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے شرکاءاجلاس کو بتایا کہ ہم نے حکومت پاکستان اور غریب عوام کے ڈوبے ہوئے 57 ارب روپے بچائے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب یہ پراجیکٹ ہمارے حوالے کیا گیا تواس کی مشینری گل سڑ چکی تھی ہم نے محنت کرکے اس مردہ پراجیکٹ میں جان ڈالی اور بہت جلد اس پراجیکٹ کو سوئی گیس پر منتقل کرکے عوام کو سستی بجلی فراہم کرینگے ۔ اس منصوبہ کی سوئی گیس پر منتقلی سے بجلی کے ہر یونٹ کی کاسٹ کم ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ 2018ءمیں ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جائیگی ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے ختم کرکے ملک کو روشنیوں کی طرف گامزن کرینگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply