چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، جاری تزئین وآرائش کا جائزہ

لاہور۔14فروری (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بدھ کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قائم کرکٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور میوزیم کی حالت زار پر ناراضگی کا اظہارکیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ میوزیم کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت …

لاہور۔14فروری (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بدھ کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قائم کرکٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور میوزیم کی حالت زار پر ناراضگی کا اظہارکیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ میوزیم کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے،

عالمی ٹورنامنٹ جیتنے پر ملنے والی ٹرافیاں اور دیگر انعامات کو اس حالت میں رکھنا کسی صورت مناسب نہیں، عالمی ٹرافیاں اور دیگر انعامات ایک اثاثہ اور شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہیں۔محسن نقوی نے کرکٹ میوزیم میں اشیا کو بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت کی اورکرکٹ میوزیم کو کشادہ اور مناسب جگہ منتقل کرنے سے متعلق پلان طلب کر لیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی گرائونڈ کا بھی معائنہ کیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی سلمان نصیر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔