دوحہ۔15فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری …
ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
دوحہ۔15فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں پولینڈ کی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ بیلاروس کی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزرینکا سے ہوگا۔








