وزیراعظم محمد نواز شریف نے عظیم صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تاجک شہر کولوب میں مختصر قیام کیا

کولوب(تاجکستان) ۔ 11 مئی (اے پی پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے چودھویں صدی کے عظیم صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے بدھ کو تاجک شہر کولوب میں مختصر قیام کیا، وزیراعظم12مئی کو ”وسطی۔ جنوبی ایشیائ( کاسا1000) منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے دارالحکومت دوشنبے جاتے ہوئے کچھ وقت کےلئے یہاں ٹھہرے ۔ قبل ازیں صوبہ خطلان میں واقع کولوب ایئرپورٹ پر تاجکستان کے …

کولوب(تاجکستان) ۔ 11 مئی (اے پی پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے چودھویں صدی کے عظیم صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے بدھ کو تاجک شہر کولوب میں مختصر قیام کیا، وزیراعظم12مئی کو ”وسطی۔ جنوبی ایشیائ( کاسا1000) منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے دارالحکومت دوشنبے جاتے ہوئے کچھ وقت کےلئے یہاں ٹھہرے ۔ قبل ازیں صوبہ خطلان میں واقع کولوب ایئرپورٹ پر تاجکستان کے اول نائب وزیراعظم سیدوف دولت علی نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اپنی آمد کے فوراً بعد وزیراعظم نے عظیم صوفی بزرگ ، مسلم سکالر، شاعر اورمبلغ میرسید علی ہمدانی کے مزار پر حاضری دی ۔ وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے صوفی بزرگ علی ہمدانی کے مزار پر فاتحہ پڑھی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply