ریو ڈی جنیرو ۔22فروری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےبرازیل میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ۔ ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں پیش رفت اور بحران کے حل کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نےبرازیلی ریاست ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس …
سعودی وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، غزہ میں بحران کے حل کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریو ڈی جنیرو ۔22فروری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےبرازیل میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں پیش رفت اور بحران کے حل کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نےبرازیلی ریاست ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس کے موقع پر کہا کہ جی 20 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والی تباہی کے خاتمے کےلیے فیصلہ کن کارروائی کریں
جس سے علاقائی امن و خوشحالی کے ساتھ عالمی اقتصادی استحکام کو بھی فوری خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔








