ویتنام انٹرنیشنل فئیر”اپیرل، ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز”کا کامیاب اختتام

کراچی۔ 01 مارچ (اے پی پی):ویتنام انٹرنیشنل فئیر فار اپیرل، ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز (VIATT)3 روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔ جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرید ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے اپیرل، ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کی نمائش VIATTمیں شرکت کی۔ ویتنام انٹرنیشنل فئیر فار اپیرل، ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز ، سیگون ایگزیبیشن اینڈ کنوینشن سینٹر، ہو چی من شہر میں جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ ویتنام انٹرنیشنل …

کراچی۔ 01 مارچ (اے پی پی):ویتنام انٹرنیشنل فئیر فار اپیرل، ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز (VIATT)3 روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔ جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرید ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے اپیرل، ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کی نمائش VIATTمیں شرکت کی۔

ویتنام انٹرنیشنل فئیر فار اپیرل، ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز ، سیگون ایگزیبیشن اینڈ کنوینشن سینٹر، ہو چی من شہر میں جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ ویتنام انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر کواہم مقام حاصل ہے۔ ویتنام جو دنیا بھر میں ٹیکسٹائل اور اپیرل کے شعبے میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس نمائش کے ذریعے ویتنام نے اپنی صنعتی طاقت کا مظاہرہ کیا۔نمائش میں16ممالک سے آئے ہوئے400سے زائد نمائش کنندگان نے فیبرک، یارن، فائیبر، گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ٹیکسٹائل اور نان وون، ٹیکسٹائل پروسیسنگ اینڈ پرنٹنگ ٹیکنالوجی اپنی مصنوعات پیش کیں۔نمائش میں دنیا بھر سے 35000تجارتی خریداروں نے شرکت کی جس سے اس نمائش کی کامیابی کا واضح اندازہوتا ہے۔

پاکستان سے سات نمائش کنندگان نے اس نمائش میں شرکت کی۔ جن میں صدیق سنز لمیٹڈ، سفائیر ٹیکسٹائل ملز، یو ایس ڈائینگ اینڈ فنیشنگ، کے اینڈ ایمز پرائیوٹ لمیٹڈ نے براہ راست جبکہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بینر تلے کن ٹیکس گروپ، ایم کے سنز اور سافٹ ووڈ ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ایم کے سنز کے جنرل مینیجر مارکیٹنگ عامر عبداللہ نے نمائش کے متعلق اپنے تاثرات میں خریداروں کے مثبت رجحان اور ویتنام میں گارمنٹ انڈسٹری کی گروتھ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی صنعتکاروں کے لئے بر آمدات کے لئے ایک بہترین جگہ ہے،

ہم ویتنام میں فیبرک کی بڑھتی ہوئی مانگ دیکھ رہے ہیں جو کہ مستقبل کے لئے بہت خوش آئند بات ہے۔سفائیر ٹیکسٹائل مل کے مارکیٹنگ اینڈ سیلز مینیجر اسد عباس نے کہا کہ یہ ہماری اس نمائش میں پہلی بار شرکت ہے۔مستقبل میں چیزیں اور زیادہ بہتر ہو سکتی ہیں، مجموعی طور پر ہم نمائش سے مطمئن ہیں۔