اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد وزیراعظم کے تدبر اور قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ ظفر الحق کا بیان

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم کے حالیہ 13 ویں سربراہ اجلاس کے انتہائی کامیاب انعقاد اور دوررس فیصلوں کا سہرا وزیراعظم کے تدبر اور قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اجلاس کا کامیاب انعقاد پاکستان ہی نہیں اس پورے خطے کی ترقی اور باہمی اعتماد کے لئے …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم کے حالیہ 13 ویں سربراہ اجلاس کے انتہائی کامیاب انعقاد اور دوررس فیصلوں کا سہرا وزیراعظم کے تدبر اور قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اجلاس کا کامیاب انعقاد پاکستان ہی نہیں اس پورے خطے کی ترقی اور باہمی اعتماد کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انتشار اور دہشت گردی کی قوتوں کو ایک منہ توڑ اور کامیاب جواب کی حیثیت رکھتا ہے اور اس خطے میں پاکستان کے مرکزی کردار کی واضح دلیل ہے جس کے لئے اﷲ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

Leave a Reply