وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن کا این اے آر سی میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آر سی) سے کہا ہے کہ وہ زرعی شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے صوبہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے مزید ایک ہزار کسانوں کو تربیت فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ سردار …

اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آر سی) سے کہا ہے کہ وہ زرعی شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے صوبہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے مزید ایک ہزار کسانوں کو تربیت فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ سردار غلام مصطفی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم ہے اور پسماندہ علاقوں میں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زرعی شعبے سے متعلقہ جدید تربیت فراہم کر کے نہ صرف پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ کسانوں کی فلاح و بہبود میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک ہزار کسانوں کو پی اے آر سی نے تربیت فراہم کی ہے جبکہ مزید ایک ہزار کاشتکاروں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے حکومت مزید تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں زرعی شعبہ اور لائیو سٹاک کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply