ملک سے غربت، بے روزگاری، ناخواندگی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

ملک سے غربت، بے روزگاری، ناخواندگی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک سے غربت، بے روزگاری، ناخواندگی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو …

ملک سے غربت، بے روزگاری، ناخواندگی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک سے غربت، بے روزگاری، ناخواندگی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ان مقاصد کے حصول کےلئے موجودہ جمہوری حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے 3 سال کے دوران جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں سجی کوٹ کے مقام پر کالا باغ سجی کوٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر عمائدیںعلاقہ سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معشیت مستحکم ہوئی ہے اور تیزی سے تر قی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی مالیاتی اداروںنے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور شاندار کارکردگی کی بدولت وہ پسپا ہونے پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply