نوجوانوں کیلئے اعلیٰ پائے کی تکنیکی و فنی تعلیم و تربیت کا دائرہ کار بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈویلپمنٹ پارٹنر اورڈونرز اداروں کی ورکشاپس کو جدید مشینری سے آراستہ کرکے استعداد بڑھانے میں تعاون کریں،ذوالفقار احمد چیمہ اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے …
قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ

مزید خبریں
نوجوانوں کیلئے اعلیٰ پائے کی تکنیکی و فنی تعلیم و تربیت کا دائرہ کار بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈویلپمنٹ پارٹنر اورڈونرز اداروں کی ورکشاپس کو جدید مشینری سے آراستہ کرکے استعداد بڑھانے میں تعاون کریں،ذوالفقار احمد چیمہ
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور انہیں روزگار کے مواقع بہم پہنچانے کیلئے اعلیٰ پائے کی تکنیکی و فنی تعلیم و تربیت کا دائرہ کار بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے ڈویلپمنٹ پارٹنر اورڈونرز پاکستان میں اعلیٰ معیار کے تربیتی ادارے قائم کرنے یا اداروں کی ورکشاپس کو جدید مشینری سے آراستہ کرکے ان کی استعداد بڑھانے میں تعاون کریں ۔ یہ بات انہوں نے فنی تربیت کے غیر ملکی ماہرین اور ڈونرز کے ساتھ اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں یورپی یونین، جرمنی، نیدر لینڈ، ناروے، یو ایس ایڈ، برٹش کونسل، جی آئی زیڈ، آسٹریلیا، اٹلی، ورلڈ بینک، جائیکا (جاپان)، سعودی عرب، کویکہ (کوریا)، یونیسکو، قطر، کویت، یو این ایچ سی آر، یو این ڈی پی، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، ترکی اور یواے ای سمیت مختلف ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔







