اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کی تشخیص کے نظام (ایم ای ایس) کے جائزہ کے لئے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اور ایویلویشن کے مشیر نے نیب کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کی تشخیص کے نظام (ایم ای ایس) کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات …
چیئرمین قمر الزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کی تشخیص کے نظام کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کی تشخیص کے نظام (ایم ای ایس) کے جائزہ کے لئے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اور ایویلویشن کے مشیر نے نیب کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کی تشخیص کے نظام (ایم ای ایس) کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات پر نے مانٹیرنگ اور کارکردگی کی تشخیص کے لئے ایم ای ایس سسٹم بنایا ہے جس میں موصول ہونے والی درخواستوں کا ڈیٹا ‘ شکایات کی تصدیق ‘ انکوائری ‘ تحقیقات ‘پراسیکیوشن سٹیج ‘ریجنل بورڈ اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں‘کیسزاور فیصلوں کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں ۔ اس سسٹم میں کسی بھی خلاف ورزی پر انتباہ اور موجود ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی موجودہے ۔







