بورن ماؤتھ اور لیوٹن ٹائون کی ٹیمیں انگلش پریمیئر لیگ میں جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی

51
English Premier League
English Premier League

لندن۔13مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بورن ماؤتھ اور لیوٹن ٹائون کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔بورن ماؤتھ اور لیوٹن ٹائون کی ٹیمیں27،27 میچز کھیل چکی ہیں۔ بورن ماؤتھ 8 میچز جیت چکی ہے اور وہ 32 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔

لیوٹن ٹائون کی ٹیم بھی 27 میچز کھیل چکی ہے جبکہ اس کو 16 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 5 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی اور وہ 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 18ویں نمبر پر ہے۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ آرسنل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 64 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے، لیورپول دوسرے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی تیسرے نمبر پرہے۔