ملک بھر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن درالفساد تیزی سے جاری راولپنڈی‘ لاہور‘ ڈی آئی خان اور راجن پور میں آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد راولپنڈی ۔ 2 مارچ (اے پی پی)ملک بھر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن درالفساد تیزی سے جاری ہے اور راولپنڈی‘لاہور ‘ڈی آئی خان اور راجن پور میں آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد …
ملک بھر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن درالفساد تیزی سے جاری

مزید خبریں
ملک بھر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن درالفساد تیزی سے جاری
راولپنڈی‘ لاہور‘ ڈی آئی خان اور راجن پور میں آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
راولپنڈی ۔ 2 مارچ (اے پی پی)ملک بھر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن درالفساد تیزی سے جاری ہے اور راولپنڈی‘لاہور ‘ڈی آئی خان اور راجن پور میں آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان میں اندور اور کیٹک میں ایف سی اور خفیہ اداروں نے سرچ آپریشنز کیے ۔ آپریشنز کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ متعد د مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور باردوی مواد برآمد کیا گیا ہے ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ۔







