اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شورز کمپنیوں کے متعلق سپریم کورٹ میں جاری کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں۔ اضافی دستاویزات میں انہوں نے فریقین کی مختلف آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ، چیئرمین تحریک انصاف عمران کی پارلیمنٹ میں18 مئی 2016ءکو کی جانے والی تقریر، 15مئی 2012ءکو نجی ٹی …
مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی نے سپریم کورٹ میںعمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شورز کمپنیوں کے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرادیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شورز کمپنیوں کے متعلق سپریم کورٹ میں جاری کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں۔ اضافی دستاویزات میں انہوں نے فریقین کی مختلف آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ، چیئرمین تحریک انصاف عمران کی پارلیمنٹ میں18 مئی 2016ءکو کی جانے والی تقریر، 15مئی 2012ءکو نجی ٹی وی کو دیئے جانے والے انٹرویو کا ریکارڈجمع کرایا۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کیس کی جلدسماعت(آئندہ پیر)کو لگانے کےلئے ایک درخواست بھی داخل کرائی تھی۔







