فاٹا اصلاحات پوری پاکستانی قوم کے لیے بہت بڑی کامیابی اور اچھا اقدام ہے،وزیراعظم کے مشیر نجینئرامیر مقام کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی اور اچھا اقدام ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کوئی نظام نہیں ہے، فاٹا اصلاحات سے متعلق بہت جلد آئینی ترمیم لائیں گے، انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی اور اچھا اقدام ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کوئی نظام نہیں ہے، فاٹا اصلاحات سے متعلق بہت جلد آئینی ترمیم لائیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے فاٹا اصلاحات میں ذاتی دلچسپی لی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک اصلاحاتی کمیٹی بھی بنائی جس نے اپنا کام احسن انداز میں نبھایا،اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیا گیا تاکہ اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے

Leave a Reply