ٹیم کے پلیئرز پی ایس ایل میں اچھاکھیلیں ، قومی ٹیم کے دروازے کھلیں گے، ڈیرن سیمی

کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف ہم نے20رنزکم اسکور کئے،147کا ہدف مشکل نہیں تھا، ہمارے بولرز نے کم اسکور کے باوجود اچھی فائٹ کی۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن نائن کے گذشتہ روز کھیلے گئے ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر میچ کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں …

کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف ہم نے20رنزکم اسکور کئے،147کا ہدف مشکل نہیں تھا، ہمارے بولرز نے کم اسکور کے باوجود اچھی فائٹ کی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن نائن کے گذشتہ روز کھیلے گئے ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر میچ کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملتان کے خلاف کم از کم 170 رنزہونا چاہیے تھے، ہم نے پاور پلے کے بعد اچھا نہیں کھیلا، مہران ممتاز نے پاور پلے میں کوالٹی بولنگ کی ، آج کے میچ کے نتائج کو پس پشت رکھ کر اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں عارف یعقوب کو کھلانے پر بھی غور کیا تھا، بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے تجربے سے بابر کو مستفید کروں۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آخری لمحات میں ہر ٹیم تیزی سے رنز کرنا چاہتی ہے، ملتان سلطانز نے ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کی، ہمیں 7 سے 15 ویں اوورز کے درمیان میں اور رنز کرنا چاہیے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، میں ٹیم کے پلیئرز کو کہتا ہوں کہ یہاں اچھاکھیلیں ، قومی ٹیم کے دروازے کھلیں گے۔یاد رہے کہ پشاور زلمی کوالیفائر میچ میں شکست کے باوجود فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی وہ ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

ایلیمنٹر ون میں ہارنے والی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفرختم ہوجائے گا۔پشاور زلمی اور ایلیمنٹر ون کی فاتح کے درمیان ہونے والے میچ کی کامیاب ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف فائنل کھیلے گی۔