کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل سیزن نائن کے ایلیمینیٹرون میں اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جمعہ کی شب کھیلے جارہے ایلیمینیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے، انہوں نے …
پی ایس ایل ایلیمینیٹرون،اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 175 رنز کا ہدف دے دیا

مزید خبریں
کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل سیزن نائن کے ایلیمینیٹرون میں اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جمعہ کی شب کھیلے جارہے ایلیمینیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے، انہوں نے اپنے مقررہ20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
مارٹن گپٹل اور ایلکس ہیلز کے درمیان5.4 اوورز میں پہلی وکٹ شراکت میں انتہائی سودمند 51 رنز بنے لیکن اس اسکور پر ایلکس ہیلز عقیل حسین کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے والے فیلڈرجیسن رائے کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، انہوں نے 20 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ جس کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں بھی گپٹل اور سلمان علی آغا کے درمیان بھی 51 رنز کی شراکت ہوئی۔
یونائیٹد کا مجموعی اسکور جب 102 رنز پر پہنچا کو سلمان بھی سعودشکیل کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں لانگ آف بائونڈری لان پر فیلڈنگ کرنے والے جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سلمان نے 21 گیندوں پر ایک چھکے اور2 چوکوں کی مدد سے 31 رنزبنائے۔مجموعی اسکور131رنز کپتان شاداب خان بھ پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 13 گیندوں پر2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنزبنائے۔
اس دوران مارٹن گپٹل نے 40 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی۔شاداب کے آئوٹ ہونے کے بعد اعظم خان 6 گیندوں پر 2 چھکوں اورایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بناکر حسین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔مارٹن گپٹل عمدہ اننگز کھیل کر 47 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔نسیم شاہ 7 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔عمادوسیم نے 4،فہیم اشرف اور حیدر علی ایک ایک رن بنایا۔
گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے اپنے مقررہ 4اوورز میں 21رنز کے عوض2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عقیل حسین نے بھی 4 اوورز میں 34 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو پویلین راستہ دکھایا۔محمدوسیم، ابراراحمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔








