اسلام آباد/ننکانہ صاحب ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے قوم سے کئے گئے تمام بڑے بڑے وعدے سچ کر دکھائے ہیں جس کی وجہ سے نواز شریف کی قیادت پر عوام کے اعتماد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر …
محمد نواز شریف نے قوم سے کئے گئے تمام بڑے بڑے وعدے سچ کر دکھائے ہیں، چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد/ننکانہ صاحب ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے قوم سے کئے گئے تمام بڑے بڑے وعدے سچ کر دکھائے ہیں جس کی وجہ سے نواز شریف کی قیادت پر عوام کے اعتماد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبہ 24 کلاں میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اور ملک میں جاری ترقی و خوشحالی کے سفر کے ساتھ ساتھ اس اعتماد میں بھی مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وعدوں کی پاسداری اور ملک کو درپیش بڑے چیلنجزز پر قابو پانے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) 2013ءکے مقابلہ میں آج اور بھی زیادہ مستحکم پوزیشن میں ہے اور آئندہ انتخابات میں اس کی کامیابی کے واضح اثرات کا ذکر بین الاقوامی جریدے بھی اپنی اشاعت میں کر رہے ہیں۔







