پی ایس ایل نائن ایلیمینیٹرٹو،اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی۔ 16 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن ایلیمینیٹرٹو میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کی شب کھیلے جارہے ایلیمینیٹرٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاورزلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں …

کراچی۔ 16 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن ایلیمینیٹرٹو میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کی شب کھیلے جارہے ایلیمینیٹرٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاورزلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان(وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور عبید میک کوئے شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، عارف یعقوب اور خرم شہزادشامل ہیں۔میچ میں امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے آصف یعقوب اور انگلینڈکے رچرڈ ایلنگ ورتھ سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائراحسن رضا،ریزرو امپائرفیصل آفریدی اور میچ ریفری محمد جاویدہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے یونائیٹڈ نے دو اور زلمی نے تین میچ جیتے ہیں۔

یونائیٹڈ نے 4 مارچ2024کو کھیلے گئے میچ میں 29رنز اور 23 فروری2023 کو کھیلے گئے میچ میں 31 گیندوں قبل 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔زلمی نے 26 فروری2024کو کھیلے گئے میچ میں 8 رنز،16مارچ 2023 کو کھیلے گئے میچ میں 12 رنز اور12 مارچ 2023 کوکھیلے گئے میچ میں 13رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔