وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کاجائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ توانائی کے منصوبے پیداواری منصوبوں کے متوازی مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سی پیک کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتیں وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چین …

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ توانائی کے منصوبے پیداواری منصوبوں کے متوازی مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سی پیک کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتیں وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا جائزہ اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں ہوا- وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کی سیکورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی رابطے استوار کرنے کیلئے ایس او پی وضع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھٹی جی سی سی میں جن شاہراہوں کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ سی پیک منصوبوں میں شفافیت کیلئے دونوں ممالک کے درمیان میکنزم وضع کیا گیا ہے، ان منصوبوں کیلئے حکومت ایک ڈالر بھی براہ راست وصول نہیں کر رہی۔

Leave a Reply