صدر مملکت ممنون حسین کا اقتصادی تعاون تنظیم چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا ہے اور یہ اقتصادی بلاک پوری دنیا کی نگاہوں کا مرکز ہوگا۔ انھوں نے اسلام آباد میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہی اجلاس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں تعاون کی فضا میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت …

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا ہے اور یہ اقتصادی بلاک پوری دنیا کی نگاہوں کا مرکز ہوگا۔ انھوں نے اسلام آباد میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہی اجلاس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں تعاون کی فضا میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں اقتصادی تعاون تنظیم چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم آغا کے علاوہ ترکی، ایران، افغانستان، تاجکستان، کرغستان، آذربائیجان اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو نمائشوں کا باقاعدگی سے اہتمام کرنا چاہیے تاکہ رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے ہو سکے۔

Leave a Reply