پاکستانی خواتین کھلاڑی دنیا میں کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا سکتی ہیں، صبا شمیم جدون

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر صبا شمیم جدون نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی دنیا میں کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر خواتین میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات …

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر صبا شمیم جدون نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی دنیا میں کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر خواتین میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کھلاڑیوں کو بھی مردوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں تو پاکستانی خواتین بھی بین الاقوامی سطح پر مردوں کی طرح بے پناہ میڈلز حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اپنے ملک پاکستان کا نام ساری دنیا میں روشن کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں محنت اور لگن سے اعلیٰ وقار حاصل کر سکتی ہیں۔