فاٹا اصلاحات پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی اور اچھا اقدام ہے، امیر مقام

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی اور اچھا اقدام ہے، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کوئی نظام نہیں ہے، فاٹا اصلاحات سے متعلق بہت جلد آئینی ترمیم لائیں گے، انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی اور اچھا اقدام ہے، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کوئی نظام نہیں ہے، فاٹا اصلاحات سے متعلق بہت جلد آئینی ترمیم لائیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے فاٹا اصلاحات میں ذاتی دلچسپی لی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک اصلاحاتی کمیٹی بھی بنائی جس نے اپنا کام احسن انداز میں نبھایا،اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیا گیا تاکہ اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے، مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018ءکے انتخابات میں فاٹا سے ایم پی ایز منتخب ہوں گے جو خیبرپختونخواہ اسمبلی کا حصہ بنیں گے اور ان کی سیٹوں کا فیصلہ بھی اتفاق رائے سے ہی کیا جائے گا

Leave a Reply