اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، جمعے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت صحت غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام …
متعلقہ محکمے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، جمعے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت صحت غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور مقامی صوبائی حکومت کے تعاون سے ادویات کی چیکنگ کے لیے میڈیکل سٹورز پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں اور جعلی ادویات بنانے والی کمپنیوں کو بند بھی کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں 18کے لگ بھگ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کے لائسنس بھی منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جتنا کام پچھلے ایک دو سال میں کیا ہے وہ گزشتہ پچیس تیس سال میں بھی نہیں ہوا۔







