اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس کے بزنس میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی ترقی کے بڑے امکانات ہیں۔ جمعہ کو یہاں چین کے آن لائن کامرس کے معروف گروپ علی بابا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال اس شعبہ کا حجم دوگنا …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آن لائن کامرس کے معروف گروپ علی بابا کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس کے بزنس میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی ترقی کے بڑے امکانات ہیں۔ جمعہ کو یہاں چین کے آن لائن کامرس کے معروف گروپ علی بابا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال اس شعبہ کا حجم دوگنا ہو رہا ہے جو 2020ءتک ایک ارب ڈالر سے تجاوز ہو جائے گا۔ وفد کی قیادت میکس بٹنر کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ای کامرس شعبہ کی سہولت کیلئے آئی سی ٹی کا وافر انفراسٹرکچر موجود ہے، موبائل براڈ بینڈ میں اضافہ سے 26 ملین افراد تک اس کی رسائی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، 11 فیصد سے زائد شہری مالیاتی ٹرانزکشن کیلئے موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور پاکستان جنوبی ایشیاءمیں موبائل بینکنگ ٹرانزکشن میں ایک ریجنل لیڈر کی حیثیت سے ابھرا ہے۔







