اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کا وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلہ ہے جس کا پوری پاکستانی قوم نے بھرپور خیر مقدم کیا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کا وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلہ ہے جس کا پوری پاکستانی قوم نے بھرپور خیر مقدم کیا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں جن کی بدولت ملک روز بروز معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے جسے قومی و بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے جمعے کو مختلف ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے آئی سی سی سمیت کرکٹ کھیلنے والے ممالک سمیت پوری دنیا کو ایک کامیاب پیغام جائے گا اور آپ دیکھیں گے کہ ملکی کھیل کے میدان پھر سے آباد ہوں گے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف دہشت گرد تنظیموں بلکہ انفرادی طور پر بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کر رہی ہے جس سے ملکی امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔







