اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اجتماعی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر ہے،جس سے شفافیت اور صلاحیتوں کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔ جمعہ کو یہاں آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) کے آٹومیشن سسٹم سے متعلق سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پہلے مشاورتی اجلاس میں میڈیا کے لئے اٹھائے گئے نئے ترغیبی اقدامات …
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے آٹومیشن سسٹم سے متعلق سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پہلے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اجتماعی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر ہے،جس سے شفافیت اور صلاحیتوں کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔ جمعہ کو یہاں آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) کے آٹومیشن سسٹم سے متعلق سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پہلے مشاورتی اجلاس میں میڈیا کے لئے اٹھائے گئے نئے ترغیبی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور حکومت کارآمد تجاویز اور تخلیقی آئیڈیاز کی تلاش میں متحد ہیں جن سے بھرپور ترقی اورخوشحالی ممکن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل اعتبار اور مستند سرکولیشن ڈیٹا کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے،اجلاس میں سٹیک ہولڈرز کے سامنے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے اشتراک سے تیار کئے گئے آٹومیشن سسٹم کا جامع روڈ میپ پیش کیا گیا جو ایک بہترین ویب سائٹ اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر مبنی ہے تاکہ اے بی سی کے ساتھ مینﺅل پراسس چین کو ایک انتہائی جدید آٹومیٹڈ سسٹم میں تبدیل کیا جا سکے اور اے بی سی سرٹیفیکیشن کے عمل کو ایڈورٹائزرز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے لئے قابل اعتبار بنایا جا سکے۔ وزیرمملکت نے گرانقدر تجاویز، مثبت لائحہ عمل کے فروغ اور تصورات کے بہتر تبادلے کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک دانشمندانہ حقیقی اور جامع حکمت عملی کے فروغ پر زور دیا ۔







