بیجنگ ۔ 04 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین کی مغربی علاقوں کی ترقی کی حکمت عملی (ویسٹرن ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی) چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور جامع شراکتداری کی طویل تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے اخبار ”چائنا ڈیلی“ میں …
چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کا ”چائنا ڈیلی“ کو انٹرویو

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 04 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین کی مغربی علاقوں کی ترقی کی حکمت عملی (ویسٹرن ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی) چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور جامع شراکتداری کی طویل تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے اخبار ”چائنا ڈیلی“ میں شائع ہونے والے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے، چین کی معیشت کی مستحکم نمو اور پائیدار ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ نیشنل پیپلز گانگریس (این پی سی) کے سالانہ دو اجلاسوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ اجلاس پروٹیکشنیزم میں اضافے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے نئے آئیڈیاز فراہم کریں گے۔







