عوام کو سفر اور مال برداری کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے اور ادارے کا خسارہ کم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو ترجیحی بنیادوںپرزیرغور لایا جائے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ بیس کروڑ پاکستانیوں کو سفر اور مال برداری کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے اور ادارے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو ترجیحی بنیادوںپرزیرغور لایا جائے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر ز میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ بیس کروڑ پاکستانیوں کو سفر اور مال برداری کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے اور ادارے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو ترجیحی بنیادوںپرزیرغور لایا جائے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر ز میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرٹ، دیانت اور شفافیت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ریلویز نے شالیمار ایکسپریس کو ایک ارب اسی کروڑ روپے سالانہ پر آﺅٹ سورس کیا جوپہلے صرف 66کروڑ سالانہ دے رہی تھی ۔ انہوں نے اس موقع پر خوشحال خان خٹک اور بولان ایکسپریس کوایک مرتبہ پھر پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply