وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات

لاہور۔4 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہفتہ کو ےہاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے کئے جانےوالے اب تک کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کےا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے وزیراعظم محمد نوازشرےف اور وفاقی حکومت کی جانب سے فائنل مےچ کے سکیورٹی انتظامات کیلئے بھر پورتعاون …

لاہور۔4 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہفتہ کو ےہاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے کئے جانےوالے اب تک کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کےا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے وزیراعظم محمد نوازشرےف اور وفاقی حکومت کی جانب سے فائنل مےچ کے سکیورٹی انتظامات کیلئے بھر پورتعاون پر وفاقی وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی درخواست پر فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے پر وزےراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر ہروہ اقدام اٹھایا جائےگا جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماﺅں کی جانب سے فائنل کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بے بنیاد بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کیلئے 60ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماﺅں کا بیان حقائق کے منافی ہے اور میگا ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply