وزیرمملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل ایک تاریخ رقم کرے گا، ہم نے دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا کہ ہمارے دل اور عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہیں، پی ایس ایل پاکستان کیلئے فخر اور امید کی کرن ہے،پی ایس ایل فائنل میں پاکستان کی جیت ہوگی ۔ ہفتہ کو …

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل ایک تاریخ رقم کرے گا، ہم نے دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا کہ ہمارے دل اور عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہیں، پی ایس ایل پاکستان کیلئے فخر اور امید کی کرن ہے،پی ایس ایل فائنل میں پاکستان کی جیت ہوگی ۔ ہفتہ کو ایک بیان میں پی ایس ایل لاہور میں فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی کرکٹ کے ساتھ جذباتی وابستگی اور مضبوط تعلق ہے۔کرکٹ کے میدان میں ہمارے ہیروز کی بے شمار فتوحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ہار ہو یا جیت ہو قوم کا کرکٹ سے گہرا تعلق اور محبت ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود پاکستان کی بہادر قوم پی ایس ایل کا فائنل کا انعقاد یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف یہ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ پی ایس ایل فائنل صرف ایک میچ ہی نہیں بلکہ یہ میچ تاریخ رقم کرے گا کیونکہ ہم نے دہشت گردوں کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہمارا دل اور عزم ان کے خوف سے زیادہ مضبوط ہے۔

Leave a Reply