کشمور میں ٹریفک کے حادثے میں 10افراد زخمی

کشمور ۔ 05 مارچ (اے پی پی) کشمور میں ٹریفک کے حادثے میں 10افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ کشمور انڈس ہائی وے پر بخشاپور کے قریب اس وقت پیش آیا جب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل …

کشمور ۔ 05 مارچ (اے پی پی) کشمور میں ٹریفک کے حادثے میں 10افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ کشمور انڈس ہائی وے پر بخشاپور کے قریب اس وقت پیش آیا جب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک ہے۔

Leave a Reply