صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان کا طلبا کنونشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت نظریاتی یکجہتی کی ضرورت ہے، انتہا پسند قوتوں کو شکست دینے اور آپریشن رد الفساد کی کامیابی کے لیے پوری قوم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے،نوجوان افواج پاکستان ، حکومت اور اپنی پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں یہی شدت پسند قوتوں کے لیے شکست کا …

اسلام آباد ۔ 05 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت نظریاتی یکجہتی کی ضرورت ہے، انتہا پسند قوتوں کو شکست دینے اور آپریشن رد الفساد کی کامیابی کے لیے پوری قوم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے،نوجوان افواج پاکستان ، حکومت اور اپنی پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں یہی شدت پسند قوتوں کے لیے شکست کا پیغام ہوگا، وطن عزیز میں فساد پھلانے والی قوتیں دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کنونشن سنٹر اسلام آباد میں انجمن طلبا اسلام پاکستان کے زیر اہتمام عشق پاکستان طلبا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ عشق پاکستان در اصل عشق رسول ہے۔ یہ ملک اللہ اور رسول کے نام پر حاصل کیا گیا۔ یہاں اتباع رسول کے بغیر پاکستان کا تشخص قائم نہیں رہ سکتا۔ ملک کو اس وقت مضبوط تر کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply