اسلام آباد ۔ 05 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کی موثر انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے مثبت فوائد حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں، نیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور اس کی نگرانی کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر …
نیب چیئرمین قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈکوارٹرز میں آپریشن ڈویژن کی کارکردگی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کی موثر انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے مثبت فوائد حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں، نیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور اس کی نگرانی کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں آپریشن ڈویژن کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر اپنے قومی فریضہ کی ادائیگی کی رفتار تیز کر دی ہے۔ انہوں نے نیب افسران پر زور دیا کہ بدعنوان عناصر کو پکڑنے اور ان سے معصوم شہریوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے اور قومی خزانہ میں جمع کرانے کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے اپنی مدت کے دوران صرف اڑھائی سال میں 54 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقوم برآمد کرائیں اور قومی خزانہ میں جمع کرائیں جو نیب کی ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔







