اسلام آباد/ننکانہ ۔ 05 مارچ (اے پی پی) وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ا حسن اقدامات کے باعث زرعی شعبہ بھرپور ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات اتوار کوضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے سٹھیالی کلاں میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان …
حکومت صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ چوہدری محمدبرجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد/ننکانہ ۔ 05 مارچ (اے پی پی) وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ا حسن اقدامات کے باعث زرعی شعبہ بھرپور ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات اتوار کوضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے سٹھیالی کلاں میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کسان پیکج کے باعث لاکھوں کسان خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد،زرعی ادویات پرسبسڈی دینے کے باعث کسان کی فی ایکڑ فصل کی پرورش کی لاگت میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور کسانوں کے اوسط منافع میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت پنجاب زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے چھوٹے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے بلاسود قرضے فراہم کر رہی ہے جس سے زرعی پیدا وارمیں اضافے کے روشن امکانات ہیں۔







