اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی سرحدی چوکیوں پر سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں 5جوانوں اور خیبر ایجنسی میں ایک جوان کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرکے …
پاکستان کاافغان حکومت سے احتجاج ،تشویش سے آگاہ کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی سرحدی چوکیوں پر سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں 5جوانوں اور خیبر ایجنسی میں ایک جوان کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرکے اس واقعہ پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا اور افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کرے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔







